ویب ڈیسک:حکومت پنجاب نے غذائی اشیا کی قیمتیں کنڑول کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ خوراک پنجاب ختم کردیا۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ خوراک ختم کر کے خوراک کے متعلق امور کے لئے پرائس کنڑول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ قائم کر دیا گیا ہے۔
پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیپارٹمنٹ اشیا خورونوش کی قیمتوں سے متعلق تمام انتظامی امور انجام دے گا اور گندم کی خریداری اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق فیصلہ کرنے پر بھی بااختیار ہوگا۔
ڈیپارٹمنٹ اشیائے خورونوش کی فارم سے مارکیٹ تک کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گا۔