کے پی ہاؤس سیل کرنا فیڈریشن کی اکائی پر جعلی حکومت  کا حملہ ہے: بیرسٹر سیف

Oct 07, 2024 | 18:28 PM

  ویب ڈیسک :مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل کرنے پر  بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا بیان آگیا،انہوں نے  کہا ہے کہ   اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، کے پی ہاؤس سیل کرنا فیڈریشن کی اکائی پر جعلی حکومت کی جانب سے حملہ ہے۔

 بیرسٹر سیف  نے کہا کہ   کے پی ہاؤس خیبر پختونخوا حکومت کی ملکیت ہے،  جعلی حکومت کے اس جعلی اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،  اس سے پہلے بھی علی امین کی گرفتاری  کیلئے کے پی ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ   جعلی حکمران خیبر پختون حکومت کے خلاف   فسطائیت کا ہر حربہ استعمال کررہی ہے،  ہم اس غیر قانونی اقدام کے خلاف عدالت ضرور جائیں گے۔

مزیدخبریں