اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

Oct 07, 2024 | 18:11 PM

 ایک نیوز:  وفاقی حکومت  نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق  14، 15 اور 16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیل کا اعلان ایس سی او کانفرنس کے تناظر میں کیا گیا۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔  

مزیدخبریں