سونے کی قیمت میں اضافہ  

سونے کی قیمت میں اضافہ  
کیپشن: Increase in the price of gold

ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا۔
 سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے پر پہنچ گیا ۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔