قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ مراد علی اور ماحور شہزاد نے جیت لی

Oct 07, 2024 | 14:27 PM

ایک نیوز(چودھری اشرف) قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ خیبر پختون خوا کے مراد علی اور واپڈا کی ماحور شہزاد نے جیت لی۔
ایونٹ میں مردوں میں مراد علی انجم بیشر کے خلاف کامیابی حاصل کر کے چھٹی بار چیمپئن بن گئے جبکہ ویمنز سنگلز میں دفاعی چیمپئن ماہ حور شہزاد غزالہ صدیقی کو شکست دیکر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا ۔
 ویمنز ڈبلز میں صائمہ وقاص اور عمارہ اشتیاق نے پلوشہ بشیر اور غزالہ صدیق کو شکست دی جبکہ مسکڈ ڈبلز میں محمد علی اور زبیرہ اسلام نے زوین جاوید اور پلوشہ بشیر پر مشتمل جوڑی کو زیر کیا۔    

مزیدخبریں