ایک نیوز: اسرائیل کو غزہ میں بربریت اور قتل عام کا بازار گرم کرتے ہوئے پورا ایک سال ہو گیا۔
اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر قائم تمام شہروں اور علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیل نے غزہ شہر،دیر البلاح ، خان یونس،بیت حنون، بیت لاحیا،جبالیہ اور رفح پر حملے کیے، اس ایک سال کے اندر اسرائیل نے غزہ میں تقریباً 42ہزار فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
غزہ میں ہر 55 فلسطینیوں میں سے ایک فلسطینی شہید ہو چکا ہے، شہید ہونے والوں میں 16ہزار 756 بچے شامل ہیں، اس جنگ میں اب تک 11ہزار346خواتین شہید ہو چکی ہیں، جنگ کے نتیجے میں غزہ کا 66فیصد سٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔
تقریباً دو لاکھ 27ہزار رہایشی عمارتیں جروی یا مکمل طور پر باہ ہو چکی ہیں، غزہ میں تقریباً 23لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، غزہ کا 80فیصد صحت کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔