ایک نیوز: اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما، وکلاء اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی گئی،ملاقاتوں پر پابندی سیکورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے۔
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔