گلوکار عدنان سمیع کی والدہ انتقال کرگئیں

Oct 07, 2024 | 11:17 AM

ویب ڈیسک:پاکستان سے بھارت منتقل ہونے والےگلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
عدنان سمیع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی،انہوں نے کہا کہ میں انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا بتاتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم گہرے غم اور صدمے سے دوچار ہیں، وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک خاتون تھی جنہوں نے ہر اس شخص کو محبت اور خوشی دی جن سے ان کا رابطہ ہوا، ہم ان کی بہت زیادہ کمی محسوس کریں گے، براہ کرم ان کی روح کے ایصاک ثواب کے لیے دعا فرمائیں۔
عدنان سمیع نے دعا کی کہ اللہ پاک ہماری پیاری ماں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔

مزیدخبریں