ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نےکراچی حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ شب پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے سے دو چینی باشندوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ ایک زخمی ہوا،میں اس اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، چینی قیادت، عوام اور پسماندگان کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کی زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کہ دعا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث لوگ یقینی طور پر پاکستانی نہیں بلکہ دشمن ہیں، ذمہ داران کے تعین اور انصاف کی فراہمی کے لئے ابتدائی تحقیقات جاری ہیں،پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کے لئے مکمل پر عزم ہے،ہم چینی مہمانوں کے تحفظ اور فلاح کو یقینی بنانے کے لئے ہوئی کسر اٹھا کر نہیں رکھیں گے۔