پاکستان سٹاک ایکسچینج ،کاروبار کے اختتام پر زبردست تیزی

Oct 07, 2024 | 16:13 PM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کے سطح تک پہنچا ، اختتام پر ہنڈرڈ ا نڈ یکس 1378پوائنٹس کے اضافے سے 84 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا،دن بھر مجموعی طور پر 446 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔
 217 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ167کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 44 کروڑ 87 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 30 ارب 15 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 85,047 جبکہ کم ترین سطح 83,303 پوائنٹس رہی۔    

مزیدخبریں