ملتان ٹیسٹ:پاکستان کاانگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کے بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان ٹیسٹ:پاکستان کاانگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کے بیٹنگ کا فیصلہ
کیپشن: Multan Test: Pakistan's batting decision after winning the toss against England

ایک نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ملتان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں  پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہاچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرینگے،بڑا سکور بنائیں گے،3 فاسٹ بولر اور 2سپنرزکو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
انگلش کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتے تو ہیم بھی بیٹنگ کرتے ۔

کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ٹیم میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔