سعودی ڈاکٹرز کا کامیاب آپریشن، جڑواں بچوں کو علیحدہ کردیا

Oct 07, 2023 | 23:05 PM

ایک نیوز: ریاض کے کنگ عبداللہ اسپتال میں سعودی ڈاکٹرز نے جڑواں بچے جو آپس میں جڑے ہوئے تھے، انہیں علیحدہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کا کہنا تھاکہ سرجیکل آپریشن کو 9 مرحلوں میں مکمل کیا جاتا ہے۔ جبکہ اس میں 16 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔نرسنگ اور ٹیکنیکل کے علاوہ پیڈیاٹرک سرجری، پلاسٹک سرجری،اینستھیزیا، پیڈیاٹرک سرجری اور آرتھوپیڈکس کے شعبوں کے 35 کنسلٹنٹ اور ماہرین اس آپریشن میں حصہ لیتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سیامی جڑواں بچوں کو الگ کرنے کے سعودی پروگرام نے 33 سال کے دوران 24 ممالک سے 133 کیسز کی نگرانی کی اور 58 کیسز کو الگ کیا اور یہ 59 واں کیس ہے، جو ہماری بڑی کامیابی ہے۔

دوسر

مزیدخبریں