ایک نیوز:لاہور میں میڈیکل اسٹورز پر ٹی بی کی ادویات کی قلت پیدا ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹی بی کے مریضوں نے محکمہ صحت سے دواؤں کی قلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ٹی بی کےمرض کی ادویات کی سپلائی کمپنیوں سے نہیں آ رہی جبکہ دوا ساز کمپینوں کے مطابق خام مال نہ ہونے کے باعث ٹی بی کی دوا نہیں بن رہی۔