سعودی عرب،سپیشل افراد کیلئے سنیپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف 

Oct 07, 2023 | 22:57 PM

ایک نیوز :شاہ سعود یونیورسٹی میں سماعت سے محروم افراد کے لیے اسنیپ چیٹ کے نئے فیچر کا اجراء کیا گیا ہے، کتاب میلے میں اسنیپ چیٹ نے پہلا مشین لرننگ لینز لانچ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسنیپ چیٹ نے سعودی وزارت ثقافت کے اشتراک سے بین الاقوامی کتاب میلے کے موقع ایک رئیلٹی لینز متعارف کرائی ہے۔
اسنیپ چیٹ کے اس نئے فیچر کی مدد سے سماعت سے محروم طلباء و طالبات کو دوسروں کا نقطہ نظر سمجھنے کے لیے ان کی گفتگو تحریری صورت میں سمجھنے کا موقع ملے گا۔
یہ مشین لرننگ ٹیکنالوجی کیمرہ کے ذریعے اشاروں کو عربی حروف تہجی اور الفاظ میں تبدیل کر دے گی۔ بتایا گیا ہے اس مشین لرننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے 28 انسانی گفتگو کے دوران کیے جانے والے اشاروں کو عربی زبان کے الفاظ میں ڈھالا جا سکے گا تاہم اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا کہ مستقبل میں یہ فیچر 28 اشاروں پر ہی محیط رہے گا یا آئندہ دنوں اس میں مزید وسعت آسکے گی۔
ادب، طباعت اور ترجمے سے متعلق کمیشن کے سربراہ محمد حسن الوان نے بتایا کہ اس سال کتاب میلے شرکت منفرد اور اور اختراعی نوعیت کی رہی۔ یہ کتاب میلہ اختراعی اعتبار سے بڑا اہم رہا اور اس کی سب سے اہم وجہ سماعت سے محروم افراد کے لیے خصوصی خدمات فراہم کرنے کا موقع ملا یہ ایک بڑی پیش رفت ہے۔

مزیدخبریں