ایک نمبر کا فرق، بھارتی شہری 10 کروڑ درہم کے انعام سے محروم

Oct 07, 2023 | 22:09 PM

ایک نیوز:متحدہ عرب امارات میں یر بھارتی شہری الیکس زیویئر فرننڈس صرف ایک نمبر کے فرق سے 10 کروڑ درہم کی انعامی رقم پر مشتمل گرینڈ پرائز نہ جیت سکا۔
تاہم امارات کی ایک آئل اینڈ گیس انڈسٹری میں وقت کام کرنے والے الیکس زیویئر فرننڈس اس بات پر خوش ہیں کہ انہیں 2 لاکھ 50 ہزار درہم کا دوسرا انعام مل گیا۔ 
بتایا جاتا ہے کہ ان کے ٹکٹ کے 7 میں سے 6 نمبر میچ ہوئے، اس طرح وہ پہلا انعام تو نہ جیت سکے البتہ انہیں دوسرے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ 
الیکس زیویئر فرننڈس چند ماہ قبل سے ایمریٹس ڈرا کے ٹکٹس خرید رہے تھے، وہ میگا سیون، ایزی 6 اور فاسٹ فائیو بھی ہر ہفتے کھیلتے ہیں۔ 

مزیدخبریں