ایک نیوز:پنجاب کابینہ نے ہسپتالوں کے فنڈز سمیت مالی امداد کیلئے پیکیج کی منظوری دیدی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا29واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-07/news-1696697685-2341.mp4
پنجاب کابینہ نے بڑے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کی بہتری اور اپ گریڈیشن کیلئے 5 ارب فنڈ کی منظوری دیدی۔ریونیو بڑھانے کیلئے پنجاب ہاؤس کراچی کے لان کو تقریبات کیلئے کرائے پر دینے کا فیصلہ،پنجاب ہاؤس کراچی کے لان کو 3لاکھ روپے کرائے پر تقریبات کے لئے دیا جا سکے گا ۔
کابینہ نے کسی بڑی ہوٹل چین کے ساتھ لان کو تقریبات کیلئے کرائے پر دینے کے حوالے سے معاہدہ کرنے کی بھی منظوری دیدی ۔
ڈپٹی کمشنرلاہور، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورکے ایڈمنسٹریٹر ہوں گے،کابینہ نے منظوری دیدی۔
دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کے پیکیج کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں مالی امدادکے پیکیج کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے۔کڈنی،نفسیات اور نشے کے عادی مریضوں کو معیاری علاج و بحالی کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
کابینہ نے ڈائلسز سنٹرز اور نفسیاتی ونشے کے عادی مریضوں کے سنٹرز میں علاج و بحالی کے طریقہ کار (MSDS) کا معیار مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کے تحت یونین کونسلز کواختیارات دینے کی منظوری
پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) کے ڈی جی اور دیگر آسامیوں پر بھرتی کے طریقہ کار کی منظوری
حکومت پنجاب اور ضلعی حکومتوں کے سال 2020-21، 2021-22 اور 2022-23کے اکاؤنٹس کی خصوصی پرفارمنس و آڈٹ رپورٹس کی منظوری
اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس کی منظوری