ایک نیوز :لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اسرائیل کیخلاف فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی حمایت کردی۔
لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا ردعمل میں کہنا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ پر زمینی کارروائی شروع کرتا ہے تو وہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا ساتھ دے گا۔
دوسری جانب ایران نے صہیونی ریاست اسرائیل پر دندان شکن حملے کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی حمایت کردی۔ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے مشیر رحیم صفوی نے فلسطینی مزاحمت کاروں کو اسرائیل پر حملہ کرنے پر مبارک باد دی ۔ہم فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قابض صہیونی ریاست پر حملہ کرنے پر ہم حماس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔