بہاولنگر: گھریلو تنازع پر بیٹے کے ماں پر چھریوں کے وار

بہاولنگر: گھریلو تنازع پر بیٹے کے ماں پر چھریوں کے وار

 ایک نیوز: بہاولنگر کے علاقہ میکلوڈ گنج  میں   بیٹے نے گھریلو تنازع پر حقیقی والدہ کو چھریوں کے وار سے لہو لہان کر دیا ۔

رپورٹ کے مطابق بہاولنگر کےنواحی میکلوڈ گنج بائی پاس محلہ قاضیاں والا کے رہائشی دلدار شاہ کا اپنی بیوی سے تنازع شدت اختیار کر چکا تھا جس کے معاملے پر والدہ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی ۔نافرمان بیٹے نے چھریوں کے وار کر کے والدہ کو لہو لہان کر دیا ۔

بیٹا چھری سمیت گھر کے مکان کی چھت پر چڑھ گیا جس کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی مگر شہریوں نے حکمت عملی سے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔زخمی والدہ کو میکلوڈ گنج ہسپتال میں پہنچایا گیا لیکن حالت انتہائی تشویشناک ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال بہاول نگر ریفر کر دیا گیا ھے۔