حماس نے پکڑے گئے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

Oct 07, 2023 | 14:56 PM

ایک نیوز: حماس کی جانب سے 'ال اقصیٰ فلڈ' کے نام سے اسرائیل پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق حکام نے 5 ہزار راکٹ داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ہیں جبکہ 22 افراد کے ہلاک ہونے اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی رپورٹس موصول ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے حماس کے مجاہدین اسرائیل میں داخل ہوچکے ہیں اور سڑکوں پر لڑائی جاری ہے۔ اسرائیل کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب حماس نے 'ال اقصیٰ فلڈ' آپریشن کے دائرہ کار میں پکڑے گئے اسرائیلی فوجیوں کی فوٹیج شائع کر دی ہے۔ جس میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو گرفتاری کیے دکھایا گیا ہے۔ فوجیوں کے چہرے پر خوف کے آثار بھی نمایاں ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-07/news-1696672621-1730.mp4

مزیدخبریں