محمودالرشید ،اعجاز چوہدری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Oct 07, 2023 | 14:33 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کلمہ چوک میں کنٹینر کو آگ لگانے کے کیس  میں بغاوت کی دفعات شامل ہونے پرمیاں محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کو   14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق  کلمہ چوک میں کنٹینر کو آگ لگانے کے کیس  میں پولیس نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد  میاں محمود الرشید اور محمد اعجاز چوہدری کو پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے ملزمان کو 21 اکتوبر  کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

بعد ازاں عدالت نے میاں محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کو   14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

مزیدخبریں