ایک نیوز: پاکستان کی پہلی خلا باز نمیرہ سلیم نے خلا میں پہنچ کر تاریخ رقم دی ہے ،اس کامیاب سفر کے بعد وہ زمین پر واپس لوٹ آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نمیرہ سلیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خلا سے زمین پر واپس آ گئی ہیں،ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ایسا کرنے والی وہ پہلی پاکستانی خلا باز اور ورجن گلیکٹک کی پہلی خاتون خلاباز بانی ہیں۔
نمیرہ سلیم کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ بہت سی چیزوں میں پہل کرنے والی ہیں، نمیرہ سلیم خلا کا سفر کرنے والی پہلی پاکستانی ہیں۔ خلا میں کمرشل فلائٹس لے جانے والی ورجن گلیکٹک کے بانی رچرڈ برینسن نےایکس پر خلا میں جانے والی پرواز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مبارکباد دی اور لکھا کہ پانچ مہینوں میں یہ پانچویں کمرشل فلائٹ ہے۔اس فلائٹ میں نمیرہ سلیم کے ہمراہ برطانیہ اور امریکا سے تعلق رکھنے والے 2 اور مسافر بھی موجود تھے جبکہ ورجن گلیکٹک کے چیف خلاباز انسٹرکٹر بیٹ موسس نے بھی ان کے ساتھ سفر کیا۔
نمیرہ سلیم نے خلاء میں روانگی سے قبل امریکا میں ہونے والے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی تھی۔ نمیرہ سلیم نے اپنی ٹریننگ کے حوالے سے کہا کہ ’آج اپنے سپیس سوٹ اور پیراشوٹ کو درست طریقے سے فٹ کرنے کے بارے میں سیکھا،ہمیں سپیس شپ میں سیٹوں کی فعالیت اور اپنی سیٹ بیلٹ کو باندھنے اور کھولنے کے بارے میں سکھایا گیا۔
نمیرہ سلیم پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ نمیرہ سلیم 21 اپریل 2007 کو قطب شمالی اور10 جنوری 2008 کو قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں۔ نمیرہ سلیم کا کہنا ہے کہ وہ بہت مشکور ہیں کہ پاکستانیوں نے انہیں اتنا سپورٹ کیا، ’انتہائی فخر سے پاکستانی پرچم خلاء میں لے کر جاؤں گی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستانی خلاء باز نمیرہ سلیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کی، اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ آپ 6 اکتوبر کو کامیابی سے خلاء کا سفر کریں اور آپ تاریخ میں گلیکٹیک فور کے ذریعے فضاء میں جانے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں، قابل خواتین پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر رہی ہیں۔