ایک نیوز:پشاور کی نگران حکومت نے دوبارہ 4ماہ کا منی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق نیا عبوری بجٹ یکم نومبر سے 28 فروری تک کا بنایا جائے گا۔رواں ماہ بجٹ پیش نہ کرنے پر تمام سرکاری ادار وں ، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اخراجات غیر قانونی بن جائیں گے۔
موجودہ نگران حکومت نے وزارت خزانہ کو ختم ہونے والے 4 ماہ کے بجٹ کو ہی دوبارہ چند تبدیلیوں کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نئے عبوری بجٹ میں کسی بھی ادارہ کو نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے کوئی فنڈ نہیں دیا جائے گا،صرف سالانہ ترقیاتی پروگرام میں موجود فنڈز سے ہی جاری اسکیمیں مکمل کی جاسکیں گی۔