عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس بغیرکارروائی ملتوی

Oct 07, 2023 | 12:18 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس بغیرکارروائی ملتوی کردیا۔

تفصیلات کےمطابق سول جج مریدعباس کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خالدیوسف ڈیوٹی جج کی عدالت پیش ہوئے۔

ڈیوٹی جج راؤ اعجاز نے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

مزیدخبریں