افغانستان میں 6.2 شدت کا زلزلہ،14 افراد ہلاک متعدد زخمی

Oct 07, 2023 | 12:11 PM

ایک نیوز: افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پایا گیا ہے اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر آگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں 6 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کے نتیجہ میں ابھی تک 14 افراد کے ہلاک اور  78افراد زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ترکمانستان، ازبکستان اور ایران میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نیپال اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیپال میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کا اثر شمالی بھارت تک پھیل گیا تھا۔

امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق اس زلزلے کا مرکز چین کی سرحد کے قریب بتایا گیا ہے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنئو اور بھارت کے دارالحکومت دہلی میں بھی زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزیدخبریں