لاہورہائیکورٹ کےججز یونیورسٹییز کےممبر سنڈیکیٹ،ممبر بورڈ آف گورنر مقرر

Oct 07, 2023 | 12:11 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو یونیورسٹییز کے ممبر سنڈیکیٹ اور ممبر بورڈ آف گورنر مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی  کا پنجاب یونیورسٹی ممبر سنڈیکیٹ مقرر،لاہور ہائیکورٹ کے سینیر جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی میں ممبر سنڈیکیٹ مقرر  اورجسٹس شجاعت علی خان اسلامیہ یونیورسٹی بہالپور میں ممبر سنڈیکیٹ مقرر جبکہ جسٹس علی باقر نجفی کو یونیورسٹی انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ممبر سنڈیکیٹ مقرر کردیا گیاہے۔

جسٹس مس عالیہ نیلم لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی میں ممبر سنڈیکیٹ مقرر،جسٹس عابد عزیز شیخ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ممبر سنڈیکیٹ مقرر،جسٹس صداقت علی خان پیر محل علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں ممبر سنڈیکیٹ مقرر،جسٹس شمس محمود مرزا گورنمنٹ کالج لاہور میں ممبر سنڈیکیٹ اور سلیکشن بورڈ مقرر اور جسٹس شاہد جمیل خان یونیورسٹی آف لا کالج لاہور کے ممبر آف گریجویٹ سٹڈیز کمیٹی مقرر جبکہ جسٹس فیصل زمان کو  یونیورسٹی آف لا کالج لاہور کے ممبر آف گریجویٹ سٹڈیز کمیٹی مقرر کردیا گیا ہے۔

جسٹس مسعود عابد نقوی ڈیپارٹمنٹ آف لا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ممبر آف سٹڈی مقرر ،جسٹس چوہدری اقبال ڈیپارٹمنٹ آف لا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ممبر آف سٹڈی مقرر ،جسٹس شاہد کریم لمز یونیورسٹی کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹی مقرر ،جسٹس مرزا وقاص رؤف  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے ممبر آف سنڈیکیٹ مقرر اور جسٹس شہرام سرور چوہدری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ممبر آف سینڈیکیٹ مقرر جبکہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی کو نیشنل کالج آف آرٹس کے ممبر سینڈیکیٹ مقرر  کردیا گیا ہے۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ممبر سنڈیکیٹ مقرر ،جسٹس طارق سلیم شیخ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ممبر سنڈیکیٹ مقرر اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز کو فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے ممبر بورڈ آف گورنر مقررکردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں