ایک نیوز: سیالکوٹ میں پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو قتل کر دیا گیا ،مقتولین نے چار ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق نارووال کے رہائشی کاشف نے 4ماہ قبل کوٹ دینہ کی رہائشی 17 سالہ نور فاطمہ سے پسند کی شادی کی تھی ، نور فاطمہ کے والد کو اسکا رنج تھا جب نوز فاطمہ شوہر کاشف کے ساتھ اپنے والد عبدالغنی سے ملنے آئی تو باپ نے موقع دیکھ کر دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔
سمبڑیال پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ فرار ملزم عبدالغنی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں