ایک نیوز:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری۔شیخ راشد شفیق نے کہا کہ پولیس دروازہ توڑکر گھر میں داخل ہوئی،گھر میں توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو بھی ساتھ لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ صرافہ بازار میں شیخ رشید کے آبائی گھر پر صبح 4 بجے پولیس نے چھاپہ مارا،پنجاب پولیس اور الیٹ فورس کے بھاری نفری دروازہ توڈ کر گھر میں داخل ہوئے،لال حویلی سیل ہونے کے باعث لال حویلی کا عملہ شیخ رشید کے آبائی گھر میں رہائش پذیر ہے۔
شیخ راشد شفیق نے مزید کہا کہ ملازمین پر تشدد کیا اور میرے بارے پوچھ گچھ کی گئی،پولیس نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو بھی ساتھ لے گئے،ملازمین پر تشدد اور پوچھ گچھ کرنےکے بعد چھوڑا گیا۔