ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلرز گروہ کا سرغنہ افغان باشندہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی گاڑی سے مختلف برانڈز کی غیر ملکی شراب کی 240 بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔گرفتار ملزمان نے منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ سے تعلق کا اعتراف کیاہے ۔گروہ کے ارکان نے پشاور سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔
حکام کے مطابق شراب کی بوتلیں قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔
https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-10-07/news-1696661557-1813.jpg