نواز شریف کااستقبال،صوبائی حلقہ پی پی 173 میں ورکرز کنونشن آج ہوگا

 نواز شریف کااستقبال،صوبائی حلقہ پی پی 173 میں ورکرز کنونشن آج ہوگا
کیپشن: نواز شریف کااستقبال،صوبائی حلقہ پی پی 173 میں ورکرز کنونشن آج ہوگا

ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے جلسوں اور ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے۔مسلم لیگ ن آج  لاہور میں  صوبائی حلقہ پی پی 173 میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کرے گی۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مریم  اورنگزیب ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید بھی مقامی قیادت کے ہمراہ ورکرز کنونشن میں شریک ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں پارٹی کارکنان کو پارٹی قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا جائے گا،ورکرز کنونشن میں لاہور کی قیادت سمیت مقامی قیادت بھی شرکت کرے گی۔