مری؛ مسافر کار میں آتشزدگی ، 4 افراد جھلس گئے

مری؛ مسافر کار میں آتشزدگی ، 4 افراد جھلس گئے

ایک نیوز: مری ، مسافر کار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے چھتر میں مسافر کار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد جھلس  کر زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی،زخمی ہونے والے افراد کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ریسکیو حکام کا کہناہےکہ گاڑی میں لگنے والی آگ کی تاحال وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہے۔