پنجاب میں گندم کا600 ارب روپے کا گردشی قرضہ اتاردیا،محسن نقوی

Oct 07, 2023 | 11:25 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے انٹرپرینیورز آرگنائزیشن لاہور چیپٹرکے صدر اوربورڈ اراکین نے ملاقات کی، وفد نے ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے تجاویزدیں۔

 تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سفارشات اورتجاویز نوٹ کیں اور وفد کو ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے حائل رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انٹرپرینیورز آرگنائزیشن ارکان کو گلوبل ویلج مال میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انٹرپرینیورزکو انڈسٹریل اسٹیٹس میں آسان شرائط پراراضی دینے کی تجویز کا جائزہ لینے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون ونڈ آپریشن کے ذریعے 36 محکموں کے این او سیز ایک ہی چھت تلے جاری ہوں گے، چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے بورڈز میں شامل کیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پنجاب میں 110ترقیاتی منصوبے 10جنوری تک مکمل کرلئے جائیں گے، پنجاب کے 30ہسپتالوں کو اپ گریڈ کررہے ہیں، پنجاب میں گندم کا600 ارب روپے کا گردشی قرضہ اتاردیا ہے،افغانستان کی طرف سمگلنگ رکنے سے ڈالر اوراجناس کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کرنے والوں میں انٹرپرینیورز آرگنائزیشن لاہورچیپٹر کے صدر عاقب چوہدری،اسامہ شمسی،احمد عزیز،محمد قاسم،محسن،عمرسعید،احسن مجید،ماہرہ قریشی،احسن شاہد،ماجد نصیر،احمد سیٹھی،نجیب،خرم گلزار،کمال میاں اورفیصل اشرف شامل تھے۔

صوبائی وزیر صنعت و زراعت ایس ایم تنویر،صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری انڈسٹریز اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں