راولپنڈی: گاڑی سے دھماکہ خیز مواد برآمد، 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: گاڑی سے دھماکہ خیز مواد برآمد، 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: Rawalpindi: Explosives recovered from vehicle, 2 suspects arrested

ایک نیوز: راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا۔ تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں گاڑی سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کی شناخت اقبال اور عامر شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان خیبر پختونخوا سے دھماکہ خیز مواد لے کر راولپنڈی داخل ہوئے، دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔