ایک نیوز: گوجرانوالہ کے قریب سادھوکی میں ہوٹلوں اور شادی ہالز کو مرغیاں سپلائی کی جا رہی تھیں، چیک کیا تو ساری مردہ نکلیں، مقدار اتنی کہ اہلکار تولتے تولتے تھک گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سادھوکی سے گوجرانوالہ مرغیاں سپلائی کی جا رہی تھیں، شک گزرنے پر چیک کیا گیا تو ساری مرغیاں ہی مری ہوئی نکلیں۔اہلکار کافی دیر تولتے رہے تو مجموعی وزن 9 من نکلا۔
اس گھمبیر جرم پر گاڑی میں موجود افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ گاڑی ضبط کر کے مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔ مردہ مرغیوں کا گوشت شادی ہالز اور ہوٹلوں کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔