ایک نیوز:لیسکو میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری،30روزمیں 37بجلی چور پکڑے گئے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق تمام سرکل میں 475 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔256بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل 1،زرعی5،کمرشل10 اور459ڈومیسٹک تھے۔کنکشنز منقطع کر کے ان کو 8 لاکھ 75ہزار478یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔جن کی مالیت 3 کڑور70لاکھ 81ہزار 514روپے ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق باغبانپوہ میں زرعی کنکشن کو23لاکھ 14ہزار 452روپے کا جرمانہ کیا گیا۔فیروزپو روڈ میں کنکشن کو11 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔اچھرہ میں کنکشن کو پکڑے جانے پر11لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔امامیہ کالونی میں کنکشن کوپکڑے جانے پر6 لاکھ 77 ہزار 678روپے کا جرمانہ کیا گیا۔تیسویں روز کے آپریشن کے دوران کل 14ہزار 259کنکشن چیک کئے گئے۔
ترجمان لیسکو کا مطابق 13ہزار 314درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اورکل4653ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک 2کروڑ94لاکھ 24ہزار 716یونٹس چارج کئے گئے ہیں،جن کی رقم ایک ارب 33کروڑ15لا کھ 16ہزار512روپے ہیں۔