چھوٹا طیارہ گرکر تباہ،3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Oct 07, 2023 | 10:13 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ،3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ایمرجنسی سروس کے مطابق کھلے میدان میں گرنےکے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھا دیا تاہم کوئی زندہ نہیں بچ سکا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ ایندھن بھروانے کے لیے رُکا تھااور ایندھن بھروانے کے بعد جوں ہی اڑان بھری تو طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

  ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں