ایک نیوز: بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلا دیش کی افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں افغانستان کی جانب سے دیا گیا157 رنز کا ہدف بنگلا دیش نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے نجم الحسن شانٹو نے 59 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ مہد حسن 57، کپتان شکیب الحسن 14، لٹن ڈاس 13 اور تنزید حسن نے 1 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فروقی، نوین الحق اور عمرزئی نے 1،1 وکٹ حاصل کی
بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں افغانستان نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن بیٹنگ لائن زیادہ دیر تک نہ ٹک سکی۔ افغانستان کے اوپنر ابراہیم زدران 22 رنز بناکر کپتان شکیب الحسن کا شکار بنے، جب کہ رحمت شاہ کو بھی شکیب نے 18 رنز پر پویلین لوٹایا۔ جس کے بعد کپتان حمشت اللہ شاہد کو 18رنز پر مہدی حسن نے پویلین کی راہ دکھائی، ااگلے ہی اوور میں رحمان اللہ گرباز بھی 47 رنز بنا کر مستفیض الرحمان کا شکار بن گئے۔ جس کے نجیب زادران ٹیم کو سنبھالنے آئے لیکن وہ بھی 5 رنز بنا کر شکیب الحسن کا شکار ہو گئے، تجربہ کار بلے باز محمد نبی بھی صرف 6 رنز ہی بنا سکے اور تسکین احمد کا شکار بنے۔عزمت اللہ نے 22 رنز کی اننگز کھیلی، راشد خان1، مجیب الرحمان 1 اور نوین الحق 0 پر آؤٹ ہو گئے۔ بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن اور میدی حسن نے 3،3 وکٹیں حاصل کی۔ شریفل اسلام 2، مستفیز الرحمان اور تسکین احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
تیسرے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ میچ ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
میچ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی جبکہ بنگلادیش ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں,ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شکیب الحسن نے کہا کہ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔اس موقع پر حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا کہ ہم بھارت میں پُرجوش ہیں، آئی پی ایل کھیلنے کا ہمیں اس میچ میں بہت فائدہ ہو گا,انہوں نے کہا کہ بھارت ایک طرح سے ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے۔
ورلڈکپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان جب کہ دوسرا مقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔کرکٹ ورلڈ کپ میں آج کے دن کا دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔