9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،خدیجہ شاہ کی 2 ضمانتیں سماعت کیلئےمقرر

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،خدیجہ شاہ کی 2 ضمانتیں سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،خدیجہ شاہ کی 2 ضمانتیں سماعت کیلئےمقرر

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی 2 ضمانتیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 رکنی بینچ 10 اکتوبر اور 11 اکتوبر کو ضمانتوں پر سماعت کرے گا،جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ضمانتوں پر سماعت کرے گا۔عدالت نے فریقین سے حتمی دلائل طلب کررکھے ہیں۔رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی۔

خدیجہ شاہ کی ایک ضمانت تھانہ عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ تھانہ گلبرگ کے مقدمے میں دائر ہے جبکہ دوسری ضمانت جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ تھانہ سرور روڑ کے مقدمے میں دائر ہے۔