ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چئیر مین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔جس میں موقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن اور دیگر انکے خلاف سیاسی انتقام کےلیے مقدمات درج کر رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کیا لیا جائے گا،عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ۔
رجسٹرار آفس نے درخواست کو سماعت کےلیے مقرر کردیا ہے اور جسٹس عالیہ نیلم 12 اکتوبر کو بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی۔عدالت نے فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔بشری بی بی نے 22 جون کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔