سیالکوٹ میں طلباء کا پاک فوج کے ساتھ ایک دن

سیالکوٹ میں طلباء کا پاک فوج کے ساتھ ایک دن
کیپشن: A day of students with Pak Army in Sialkot

ایک نیوز: سیالکوٹ گیریژن میں 473 طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔ طلباء کو فوجی ذمہ داریوں اور کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ طلباء کو فوجی ہتھیاروں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

فوج کے ساتھ دن گزارنے کا مقصد طلباء کو سکیورٹی فورسز  کی ذمہ داریوں اور قربانیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ طلباء اور اساتذہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ طلباء نے شہیدوں کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ 

طلباء و طالبات کو آرمرڈ، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، انجینئر، انفنٹری اور دیگر ہتھیاروں سے بھی روشناس کیا گیا۔ طلباء و طالبات نے پاک فوج کے تربیتی معیار اور حربی طریقوں کو خوب سراہا۔

طلباء اور فیکلٹی ممبران نے معلوماتی سیشن اور پاک فوج کے آلات اور طرز زندگی کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرنے پر پاک فوج کی تعریف کی۔ 

طلباء کا کہنا تھا کہ "تعلیمی اداروں کے نوجوانوں کے ساتھ پاک فوج کے ساتھ دن ایک بہت ہی صحت مند اور نتیجہ خیز عمل ہے"۔ طلباء میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ طلباء نے مستقبل میں بھی ایسی تقریبات منعقد کرنے کی درخواست کی۔