ایک نیوز:نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نےتھانہ ڈیفنس اے کا دورہ کیا۔دورے کے دوران حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا جبکہ بھیک مانگنے پر حوالات میں بند بزرگ کوقانونی کارروائی کے بعدرہائی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھیک مانگتے میں بند بزرگ نے وزیر اعلی محسن نقوی سے رہائی کی درخواست کی ،قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بزرگ کو رہائی دلوائی گئی،بزرگ نے وزیر اعلی محسن نقوی کے لئے دعائیں کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کا جائزہ لیا،فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں پر کارروائی مقررہ مدت میں یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔
وزیراعلی نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی تھانے کے ہر کمرے میں گئے ۔ مال خانے۔ بیرکس اور واش رومز کا بھی معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ تھانوں میں سائل کو کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے اور فوری داد رسی ہونی چاہیئے ۔