سپاہی محمد حسیب اکبر شہید کی بہادری کو قوم کا سلام

سپاہی محمد حسیب اکبر شہید کی بہادری کو قوم کا سلام
کیپشن: Nation salutes the bravery of Sepoy Muhammad Haseeb Akbar Shaheed

ایک نیوز: شہدائے پاکستان کو سلام پاک، وطن کی مٹی میں ان گنت شہداء کا خون شامل ہے۔ شہادتوں کا یہ سفر پاکستان کے وجود میں آنے سے لے کر اب تک جاری ہے۔ 

ان شہداء میں سے ایک سپاہی محمد حسیب اکبر شہید بھی ہیں۔ جنہوں نے بنوں میں 31 اگست2023 کو خودکش حملے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کیا۔ 

سپاہی محمد حسیب اکبر شہید کے گھر والوں نے اپنے احساسات بیان کیے ہیں۔ شہید کے والد کا کہنا تھا کہ "مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے ملک و قوم کی خاطر جان قربان کی"۔ "حسیب بہت اچھا اور لائق بچہ تھا"۔"میرے بیٹے کو بچپن سے ہی فوج میں جانے کا بہت شوق تھا"۔

شہید کی والدہ نے کہا کہ "بیٹے کی جدائی تو برداشت نہیں ہوتی لیکن فخر ہے کہ میرا بیٹا ملک پر قربان ہوا"۔ شہید کے بھائی نے کہا کہ ''میرا  بھائی، میرا بہت اچھا دوست تھا''۔ “وہ ہمیشہ کہتا تھا کہ دعا کرو میں فوج میں جاؤں اور شہادت کا رتبہ حاصل کروں اور اللہ نے اس کی سن لی“۔

سپاہی محمد حسیب اکبر شہید اپنا آج وطنِ عزیز پر قربان کرکے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔