ایک نیوز: پاکستان کے میگا انٹرٹینمنٹ ایوارڈ کی تقریب آج کراچی میں سجائی گئی جہاں شوبز ستاروں کی کہکشاں امڈ آئی ۔
تفصیلات کے مطابق بائیسویں لکس اسٹائل ایوارڈز تقریب کراچی میں سجائی گئی جہاں ریڈ کارپٹ پر شوبز شخصیات نے جلوے بکھیرے۔
فیشن ڈیزائنر علی ظہسان نے ایک بار پھر اپنی منفرد ڈریسنگ سے لوگوں کو دنگ کر دیا، فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے علی ذیشان نے مہنگائی کا ڈھکڑا سناتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری نے نا صرف دیگر شعبوں کو متاثر کیا بلکہ فیشن انڈسٹری بھی اس متاثر ہوئی ہے ۔
لکس اسٹائل ایوارڈز میں شوبز ستاروں نے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کو سراہا۔ احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور زمان خان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، خواہش ہے ہماری کرکٹ ٹیم بھارت کو اسی کی سرزمین پر شکست دے۔
گلوکار بلال مقصود نے بھی پاکستانی ٹیم کو حوصلے بلند رکھنے کا مشہورہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت می کھیلتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ ان کے چوکے چھکوں پر تالیاں نہیں بجیں گی کیونکہ وہاں پاکستانی تماشائی نہیں ہونگے۔
رنگ و نور میں نہائے متعدد ستاروں نے اپنے دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا۔
اعجاز اسلم اور اداکارہ ریما نے شوبز انڈسٹری کے بہتر مستقبل کیلئے امید ظاہر کی، جہاں اداکارہ ریما امریکہ سے صرف ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی آئی وہیں اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ لکس اسٹائل ایوارڈ ہر سال بڑے سے بڑا ہوتا جارہا ہے۔
بائیسویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی میزبانی کے فرائض فہد مصطفی، میرا سیٹھی، احمد بٹ اور صبا قمر نے ادا کئے۔
ایوارڈ شو میں فلمسٹار ریما خصوصی پرفارمنس پیش کیں جبکہ گلوکار علی ظفر بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔
تقریب میں فلم، ڈرامہ اور میوزک میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اداکاروں اور گلوکاروں سمیت شوبز انڈسٹری کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈز دیے گئے۔
بہترین ٹی وی ڈراموں کی کی کیٹیگری میں ڈرامہ صنف آہن کو ایوارڈ سے نوازاگیا تو وہیں یمنی زیدی نے بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔