ایک نیوز : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 150 روپے مقرر کی جائے۔
تفصیلات کےمطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلط رہنے والے 2 خاندان پھر حکمرانی کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن خاندانی بادشاہت نے جمہوریت اور معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوٹ کر باہر جائیدادیں بنانے والوں کا احتساب کیا جائے جبکہ ملک میں احتساب کے اداروں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیا گیا۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر لٹیروں کا احتساب کرے گی۔
سراج الحق نے کہا کہ ڈالر کی قدر اور پیٹرولیم منصوعات کی عالمی منڈی میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچا اور ملک میں جاری بدامنی سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 150 روپے مقرر کی جائے اور مہنگائی کے خلاف 8 اکتوبر کو کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 150 روپے،سراج الحق کا مطالبہ
Oct 07, 2023 | 06:00 AM