ورلڈ کپ:نیدرلینڈ سے جیت کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈ کی تقریب

Oct 07, 2023 | 03:06 AM

ایک نیوز :کرکٹ ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز کیخلاف  پاکستان کی فتح کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے لئے ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹرمکی آرتھر نے کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کئے،بابر اعظم کو پلیئر آف دی ویک کا ایوارڈ دیا گیا،میچ کے امپیکٹ پلیئر کا ایوارڈ سعود شکیل کو دیا گیا 
مکی آرتھر نے حارث رؤٹ کی بولنگ رضوان کی بیٹنگ شاداب اور نوازکی شراکت کی تعریف کی ،ان کا کہناتھا کہ سعود شکیل نے پریشر میں اچھی اننگز کھیلی،ہمیں ایسی ہی کرکٹ کھیلنی ہے یہ ہی ہمارا دی پاکستان وے ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 میں اپنی مہم کا آغاز 81 رنز کی فتح کے ساتھ کیا اور اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 41 اوورز میں 205 رنز پر آؤٹ کرکے اپنے 286 رنز کا بھرپور دفاع کیا۔پاکستانی ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار نظر آئی تاہم وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور سعود شکیل نے کریز سنبھالی اور پراعتماد انداز میں ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں اور ٹیم کو سنبھالا۔

مزیدخبریں