خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ
کیپشن: خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

ایک نیوز : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاگیا ۔ برطانوی برینٹ51سینٹ فی بیرل اضافے سے84.58ڈالرکاہوگیا امریکی خام تیل48سینٹ اضافے سے 82.79 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی تھی ، ایک روز قبل  بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی ہوگئی تھی جبکہ دنیا کی سب سے بڑی تیل برآمد کرنے والی سعودی کمپنی آرامکو نے نومبر کے لیے خام تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں آرامکو کی قیمتوں کا اثر ایران، کویت اور عراق کی تیل کی قیمتوں پر بھی آئےگا۔ماہرین نے خیال ظاہر کیا کہ عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹرقیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔