جیت کا کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے ، پرفارمنس سے مطمئن ہوں،بابر

Oct 07, 2023 | 02:03 AM

ایک نیوز : ورلڈ کپ 2023 کے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو بڑے مارجن سے شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ  جیت کا کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے اور میں اس پرفارمنس پر مطمئن ہوں ۔ 
تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی ہے، میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے باولنگ میں اچھی شروعات کی اور پھر کھیل کے درمیان میں وکٹیں حاصل کیں۔
  بیٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے بیٹنگ میں پہلے 3وکٹیں گنوائی پھر سعو د شکیل اور رضوان نے بہت اچھی بلے بازی کی ،سعود شکیل نے جس طرح اننگز بنائی اس سے ان کی قابلیت کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے ،ان کاکہنا تھا کہ جس طرح حیدر آباد کا کراوڈ ہمیں سپورٹ کر رہا ہے ،ہم بہت خوش ہوئے ہیں اور یہاں پر مہمان نواز بھی بہت اچھی رہی۔ 

مزیدخبریں