ایک نیوز :نیدر لینڈز کے خلاف بہترین پرفارمنس سے مین آف دی میچ اپنے نام کرنے والے پاکستان کے نوجوان بلے باز سعود شکیل نےکہا کہ یہ بہت خوشگوار موقع ہے ، میں اپنی ٹیم کے لیے پازیٹو کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہا تھا جس میں کامیابی ملی۔ میں اور رضوان بات کر رہے تھے کہ اگر ہم سکور کریں گے تو پریشر نیدرلینڈز کی ٹیم پر آجائے گا اور پھر ایسا ہی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز کیخلاف پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل کا کہنا تھا کہ یہ بہت خوشگوار موقع ہے ، میں اپنی ٹیم کے لیے پازیٹو کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہا تھا جس میں کامیابی ملی۔ پلیئر آف دی میچ کا ایواڈ حاصل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اور رضوان بات کر رہے تھے کہ اگر ہم سکور کریں گے تو پریشر نیدرلینڈز کی ٹیم پر آجائے گا اور پھر ایسا ہی ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ میں پچھلے دو تین مہینوں سے بہت پریکٹس کر رہا ہوں اور جانتا ہوں کہ میں مڈل آرڈر پر بیٹنگ کر رہا ہوں تو اس کے حساب سے اپنی شاٹس کو مزید بہتر کیا ۔ سعود شکیل نے کہا کہ بہادری کے ساتھ اٹیک کرنا چاہیے،کوچنگ سٹاف نے مجھے بہت اعتماد دیا ۔