آسٹریلیا: اونچا لکڑی کا ٹاور تعمیر کرنے کی تیاری

Oct 07, 2023 | 00:10 AM

ایک نیوز:مغربی آسٹریلیا کی ریاست پرتھ میں ایک ایسے بلند و بالا ہائبرڈ ٹاور کے تعمیر کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جو لکڑی سے تعمیر ہوگا جبکہ  ٹاور کی اونچائی 191 میٹر  سے بھی زائد ہوگی۔
 پرتھ کے میٹرو انر ساؤتھ جوائنٹ ڈیویلپمنٹ اسسمنٹ پینل (جے ڈی اے پی) نے فلک بوس عمارت کے لیے گرینج ڈیویلپمنٹ کی تجویز کی منظوری دے د ی ہے،  فی الحال C6 عمارت کا نام دیا گیا ہے۔
C6 کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ ٹاور لکڑی اور اسٹیل کے ڈھانچے سے بنایا جائے گا،  جو مغربی آسٹریلیا کی پہلی کاربن نیگیٹو رہائشی عمارت ہوگی 50 فلورز پر مشتمل  اس عمارت میں  200 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے ۔
گرینج ڈیویلپمنٹ کے مطابق C6 ٹاور کی تعمیر میں 600 درختوں سے حاصل کی جانے والی لکڑی استعمال ہوگی جبکہ عمارت کی تعمیر میں 45 فیصد لکڑی استعمال کی جائے گی۔
 بتایا جارہا ہے کہ اگر یہ فلک بوس لکڑی کی عمارت تعمیر ہوجائے گی تو یہ امریکی ملک ملواکی میں تعمیر بلند بلڈنگ ایسنٹ ٹاورکا  بھی ریکارڈ توڑ دے  گی  جس کی بلندی 86 میٹر ہے اور  عمارت 25 منزلوں پر مشتمل ہے۔
  گرینج ڈیویلپمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس عمارت کو ماحول دوست بنایا جائے گا  یہی نہیں  عمات کی چھت اور دیگر جگہوں  پر ہریالی بھی اگائی جائے گی۔

مزیدخبریں