بیساکھیاں ہٹیں تو عمران خان منہ کے بل آگرا: مریم نواز

Oct 07, 2022 | 22:18 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی مبینہ آڈیو لیکس پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم اورنگزیب کا بھی رد عمل آگیا ۔ان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کو فتنہ ایسے ہی نہیں کہتی، عمران خان کی جو چیز اٹھائیں اس میں سے سازش نکلتی ہے، اس کا اصل نام سازش خان ہونا چاہیے۔ عمران خان اپنی مقبولیت کے دعوے کیا کرتا تھا لیکن جب بیساکھیاں ہٹ گئیں تو دیکھیں کیسے یہ منہ کے بل گرا ہے۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ لوگوں کو کہتا رہا کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والے برے ہیں، وہ لوگوں پر ہارس ٹریڈنگ کے جھوٹے الزام لگاتا رہا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بند کمروں میں وہ ارکان کی خرید و فروخت کی منڈیاں لگاتا رہا، وہ لوگوں کوکہتا تھا جو ہارس ٹریڈنگ کرتا ہے وہ مشرک ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اگر یہ شرک ہے تو سب سے بڑے مشرک اس لحاظ سے خان صاحب خود ہوئے، سازش تو یہ ہمیشہ سے  کر رہا تھا، کل پکڑا گیا۔  کس کو پتا نہیں کہ 2011 میں اس کو نواز شریف کے خلاف کس نے لانچ کیا؟ کس کو پتا نہیں ہے کہ 2014 دھرنے کے پیچھے کون تھا؟ کس طرح 2018 میں نواز شریف کے جیتنے والے ممبرز کو باہر کیا گیا؟

 مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت بدلی گئی، کیا یہ ہارس ٹریڈنگ کے بغیر ہوا؟ سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں یہ سازش کرکے جیت گیا، پوری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح مائیک اور کیمرے لگائے گئے، کس طرح اراکین کو اٹھا کر کنٹینرز میں بند کیا گیا، ان کو فون کروائے گئے، کر تو یہ ہمیشہ سے رہا تھا، پہلی بار اس کی سازش ناکام ہوئی، بیساکھیاں ہٹیں تو وہ کس طرح زمین پر آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ فاؤل پلے کرتا رہا ہے، پکڑا یہ پہلی مرتبہ گیا ہے، اللّٰہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے، سازشیں ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتیں، یہ اپنے بیانیے کی بات کرتا ہے، آج قوم کو پتا چل گیا، اس کا سازشی چہرہ پوری دنیا کے سامنے آ گیا، آڈیو لیکس نے اس کے بیانیے کا تیا پانچہ کردیا، اس نے بیانیے میں جو بات کہی تھی وہ سب جھوٹ اور سازش تھی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان جلسوں میں کہتا ہے لوٹوں کو ووٹ نہیں دینا، آڈیو میں خود کہہ رہا ہے 5 بندے خرید لیے، 5 اورخرید کر لاؤ، پتا نہیں وہ کس کو کہہ رہا، کوئی نیا ہاتھ، آنکھیں اور کان ہے نہیں پتا، کہتا ہے اس کے لیے جو بھی کرنا ہے کرو۔

مزیدخبریں