کراچی سے 13 سالہ لڑکی لاپتہ

کراچی سے 13 سالہ لڑکی لاپتہ

ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے لائنز ایریا سے 13 سالہ لڑکی لاپتا ہوگئی جس کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاپتا ہونے والی لڑکی کی شناخت 13 سالہ دانیہ شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دانیہ بدھ کی شام سے لاپتا ہے، دانیہ آٹھویں جماعت کی طالبا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ بریگیڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 19 اپریل کو کراچی کے علاقے الفلاح ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی لاپتا ہوئی تھی جس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دعا نامی لڑکی گھر سے کچرا پھینکنے نکلی تھی اس کے بعد سے لاپتا ہوگئی۔

اہلخانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ دعا کو اغوا کیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ گلی میں موجود افراد سے تحقیقات کی گئی ہیں لیکن فی الحال لڑکی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

پولیس کے مطابق گلی میں لگے سی سی ٹی وی کی مدد سے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مغوی لڑکی کے والدین سے مزید گفتگو کی جارہی ہے۔